Ghazi episode 5

Image
#غازی #قسط_نمبر5#  ہوٹل پہنچ کر میں نے دروازے کو اندر سے بند کیا اور پیکٹ کھولا اسمیں 8 ورق تھے جن پر ایک طرف ہندی میں لکھا ہواتھا میں نے موم بتی جلائی اور ورق کی سادہ سائیڈ پر ہیٹ دینا شروع کر دی تو اس پر نارنجی رنگ میں لکھائی ظاہر ہو گئی 15 منٹ تک عمل کرنے پر سارے پیپروں پر لکھائی میرے سامنے تھے یہ 8 ورق ہم5 نچوں کے لیے تھے میں نے پہلا ورقہ اٹھا کر پڑھا  تو اس پر بارڈر کراس کرنے کی مبارک اور مزید حوصلہ افزائی کے لئے الفاظ اور مجھے ایک خاص مشن سونپا گیا تھا اور اسکو ارجنٹ پورا کرنے کا کہا گیا تھا اس کے علاوہ پیکٹ کی رسیو کی رسید اور اب تک کی کارکردگی کی روپوٹ اور سرسری تمام احوال لکھنے کا کہا گیا تھا اور اس کے علاوہ پیکٹ میں دس ہزار بھارتی کرنسی بھی تھی. میں پہلے سے تیار شدہ روشنائی سے دو صفحات پر مشتمل تمام معلومات لکھی. کیونکہ دوسرے دن یہ سب میں نے اپنے کونٹیکٹ کے حوالے کرنا تھا. روشنائی کا ذکر کرتا چلوں یہ سپیشل روشنائی پیاز کے پانی لہسن کے پانی اور لیموں کے رس سے بنائی جاتی تھی جو لکھ کر سوکھ جانے کے بعد اس کا پتہ ہی نہیں چلتا تھا جب تک کہ اسکو آگ سے ہیٹ نہ دی جاتی

Pakistan stock exchange today news

کے پی کے سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی گارڈ افتخار واحد  نے سب سے پہلے دہشت گردوں کو مین گیٹ پر روک دیا سینے پر گولی کھاکر شہید ہو گیا اور باقیوں کو الرٹ کر دیا۔
پھر سندھ کے ایک  بیٹے کانسٹیبل خلیل نے ایک کو سر پر گولی مار کر گرایا ، پھر چھپ کر دوسرے کو بھی سر پر نشانہ لگا کر جہنم رسید کر دیا۔
باقی دو کو سندھ کے دوسرے بیٹے محمد رفیق نے تاک تاک کے کتوں کی طرح مار گرایا۔
اس ملک کے تین بیٹوں نے صرف 8 منٹ میں دہشت گرد کتوں کا صفایا کر دیا۔

غضب کی بات یہ کہ اس اچانک حملے اور افراتفری کے موقع پر یہ پھرتی اور یہ تیزی ناقابل یقین تھی۔ جدید اسلحے سے مسلح حرکت کرتے ہوئے دہشت گرد ، مکمل تیاری اور خفاظتی اقدامات کے ساتھ ، ان کو سر پر نشانہ باندھ کر گرانا بھی ایک ہنر ہے۔
اس سے بڑی کمال کی بات یہ کہ اس واقعے سے اسٹاک مارکیٹ کا کاروبار بالکل نہیں رکا۔  آخری خبریں آنے تک اسٹاک مارکیٹ میں اس واقعے کے بعد 100 انڈیکس میں 242 پوائنٹس  کا اضافہ ہوا۔

نہ سیگورٹی گارڈ گھبرایا، نہ پولیس سپاہی گھبرائے اور نہ ہی اسٹاک ایکسچینج میں کام کرنے والا ملازم یا کاروباری گھبرایا۔ ایسا منظر ، ایسی بہادری  صرف پاکستان میں ہی ملے گی،  باوجود بہت ساری خامیوں اور کمزوریوں  کے۔

کسی دوسرے ملک کا اسٹاک ایکسچینج ہوتا تو نہ صرف کریش ہوتا بلکہ غیر معینہ مدت تک کے لئے بند ہو جاتا۔

اللہ کا خصوصی کرم کہ ہم بڑے نقصان سے بچے۔ الحمداللہ

Comments

Popular posts from this blog

Ehsas emergency program

Ghazi episode 2

Ghazi episode 1