Ghazi episode 5

Image
#غازی #قسط_نمبر5#  ہوٹل پہنچ کر میں نے دروازے کو اندر سے بند کیا اور پیکٹ کھولا اسمیں 8 ورق تھے جن پر ایک طرف ہندی میں لکھا ہواتھا میں نے موم بتی جلائی اور ورق کی سادہ سائیڈ پر ہیٹ دینا شروع کر دی تو اس پر نارنجی رنگ میں لکھائی ظاہر ہو گئی 15 منٹ تک عمل کرنے پر سارے پیپروں پر لکھائی میرے سامنے تھے یہ 8 ورق ہم5 نچوں کے لیے تھے میں نے پہلا ورقہ اٹھا کر پڑھا  تو اس پر بارڈر کراس کرنے کی مبارک اور مزید حوصلہ افزائی کے لئے الفاظ اور مجھے ایک خاص مشن سونپا گیا تھا اور اسکو ارجنٹ پورا کرنے کا کہا گیا تھا اس کے علاوہ پیکٹ کی رسیو کی رسید اور اب تک کی کارکردگی کی روپوٹ اور سرسری تمام احوال لکھنے کا کہا گیا تھا اور اس کے علاوہ پیکٹ میں دس ہزار بھارتی کرنسی بھی تھی. میں پہلے سے تیار شدہ روشنائی سے دو صفحات پر مشتمل تمام معلومات لکھی. کیونکہ دوسرے دن یہ سب میں نے اپنے کونٹیکٹ کے حوالے کرنا تھا. روشنائی کا ذکر کرتا چلوں یہ سپیشل روشنائی پیاز کے پانی لہسن کے پانی اور لیموں کے رس سے بنائی جاتی تھی جو لکھ کر سوکھ جانے کے بعد اس کا پتہ ہی نہیں چلتا تھا جب تک کہ اسکو آگ سے ہیٹ نہ دی جاتی

role of changaz khan

  • چنگیز خان کا نام دہشت کی علامت سمجھا جاتا ہے جیسے ہی ہم یہ نام سنتے ہیں تو ہم عالم تصورات میں اپنے آپ کو ایک ایسی جگہ پاتے ہیں  جہاں ہر طرف خون ہی خون ہے, کھوپڑیوں کے مینار تعمیر ہیں ,ہر طرف چیخ و پکار ہے, کہیں سے مظلوم دوشیزاؤں کی سسکیاں سننے میں آتی ہیں  ,کہیں سے معصوم بچوں کے بلکنے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں ,   کہیں ہم کڑیل جوانوان کے سر نیزوں پر لگے ہوئے دیکھتے ہیں,  تو کہیں عالیشان  محلات  کے نذر آتش ہونے کی تصویریں ابھر کر ہمارے سامنے آتی ہیں  الغرض ہم اپنے آپ کو  ایک ایسے جہان  میں پاتے ہیں جہاں ہر طرف دہشت ہی دہشت ہے  .
  • ایسا کیوں ہے ؟
  • آخر اس کی وجہ کیا ہے ؟
  •  اس کی ایک  وجہ چنگیز خان کے وضع کردہ قوانین بھی ہیں.  
  • چنگیز خان نے جو قوانین وضع کیے ان کو  "السیاسیا "کہا جاتا تھا . انہی  کے ذریعہ منگول  فیصلے کیا کرتے تھے  یہ کتاب موٹے خط کی دو  جلدوں پر  مشتمل تھی  جسے دو اونٹوں پر لادا جاتا تھا   .
  •  الجوینی نے  کچھ قوانین جو السیاسیا میں بیان ہوئے ہیں ان کا ذکر کیا ہے   جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں : 
  • 1 . جس نے حیوان کو ذبح کیا اسے بھی اسی طرح ذبح کیا جائے گا  بلکہ وہ پہلے اپنے پیٹ کو چاک کر کے  اپنے ہاتھ سے اپنا دل نکالے گا .
  • 2 .جو عمداً جھوٹ بولے گا اسے بھی قتل کیا جائے گا .
  • 3. جو جادو کرے گا اسے بھی قتل کیا جائے گا .
  • 4 . جو جاسوسی کرے گا اسے بھی قتل کیا جائے گا .
  • 5 . جو دو لڑنے والوں میں داخل ہو کر ایک کی مدد کرے گا اسے بھی قتل کیا  جائے گا .
  • 6 . جو کھڑے ہو کر پانی میں پیشاب کرے گا اسے بھی قتل کیا جائے گا .
  • 7 . جو اس پانی میں ڈبکی لگائے گا اسے بھی قتل کیا جائےگا .
  • 8  .جو قیدی کو اس کے  اہل کی اجازت کے بغیر کھانا دے گا اسے بھی قتل کیا جائے گا .
  • 9 . جو اس کو پانی دے گا اسے بھی قتل کیا  جائے گا .
  • 10 . جو اس کو لباس دے گا اسے بھی قتل کیا جائے گا .
  • 11 . جو کسی بھگوڑے کو دیکھے گا اور اسے ان کے سپرد نہیں کرے گا اسے بھی قتل کیا جائے گا .
  • 12 .   جس نے کسی کی طرف کھانے کی چیز پھینکی اسے بھی  قتل کیا جائے گا.
  • (تاریخ   ابن کثیر جلد 13 ) 
  • المختصر ان کے  ہاں انسانیت نام کی چیز ہی معدوم تھی چھوٹی سے چھوٹی بات پر بھی انسان کو قتل کر دیا جاتا  .

  • ✍️ محمد عمیر ریاض 

Comments

Popular posts from this blog

Ehsas emergency program

Ghazi episode 2

Ghazi episode 1