Posts

Showing posts from 2020

Ghazi episode 5

Image
#غازی #قسط_نمبر5#  ہوٹل پہنچ کر میں نے دروازے کو اندر سے بند کیا اور پیکٹ کھولا اسمیں 8 ورق تھے جن پر ایک طرف ہندی میں لکھا ہواتھا میں نے موم بتی جلائی اور ورق کی سادہ سائیڈ پر ہیٹ دینا شروع کر دی تو اس پر نارنجی رنگ میں لکھائی ظاہر ہو گئی 15 منٹ تک عمل کرنے پر سارے پیپروں پر لکھائی میرے سامنے تھے یہ 8 ورق ہم5 نچوں کے لیے تھے میں نے پہلا ورقہ اٹھا کر پڑھا  تو اس پر بارڈر کراس کرنے کی مبارک اور مزید حوصلہ افزائی کے لئے الفاظ اور مجھے ایک خاص مشن سونپا گیا تھا اور اسکو ارجنٹ پورا کرنے کا کہا گیا تھا اس کے علاوہ پیکٹ کی رسیو کی رسید اور اب تک کی کارکردگی کی روپوٹ اور سرسری تمام احوال لکھنے کا کہا گیا تھا اور اس کے علاوہ پیکٹ میں دس ہزار بھارتی کرنسی بھی تھی. میں پہلے سے تیار شدہ روشنائی سے دو صفحات پر مشتمل تمام معلومات لکھی. کیونکہ دوسرے دن یہ سب میں نے اپنے کونٹیکٹ کے حوالے کرنا تھا. روشنائی کا ذکر کرتا چلوں یہ سپیشل روشنائی پیاز کے پانی لہسن کے پانی اور لیموں کے رس سے بنائی جاتی تھی جو لکھ کر سوکھ جانے کے بعد اس کا پتہ ہی نہیں چلتا تھا جب تک کہ اسکو آگ سے ہیٹ نہ دی جاتی

Ghazi episode 5

Image
#غازی #قسط_نمبر5#  ہوٹل پہنچ کر میں نے دروازے کو اندر سے بند کیا اور پیکٹ کھولا اسمیں 8 ورق تھے جن پر ایک طرف ہندی میں لکھا ہواتھا میں نے موم بتی جلائی اور ورق کی سادہ سائیڈ پر ہیٹ دینا شروع کر دی تو اس پر نارنجی رنگ میں لکھائی ظاہر ہو گئی 15 منٹ تک عمل کرنے پر سارے پیپروں پر لکھائی میرے سامنے تھے یہ 8 ورق ہم5 نچوں کے لیے تھے میں نے پہلا ورقہ اٹھا کر پڑھا  تو اس پر بارڈر کراس کرنے کی مبارک اور مزید حوصلہ افزائی کے لئے الفاظ اور مجھے ایک خاص مشن سونپا گیا تھا اور اسکو ارجنٹ پورا کرنے کا کہا گیا تھا اس کے علاوہ پیکٹ کی رسیو کی رسید اور اب تک کی کارکردگی کی روپوٹ اور سرسری تمام احوال لکھنے کا کہا گیا تھا اور اس کے علاوہ پیکٹ میں دس ہزار بھارتی کرنسی بھی تھی. میں پہلے سے تیار شدہ روشنائی سے دو صفحات پر مشتمل تمام معلومات لکھی. کیونکہ دوسرے دن یہ سب میں نے اپنے کونٹیکٹ کے حوالے کرنا تھا. روشنائی کا ذکر کرتا چلوں یہ سپیشل روشنائی پیاز کے پانی لہسن کے پانی اور لیموں کے رس سے بنائی جاتی تھی جو لکھ کر سوکھ جانے کے بعد اس کا پتہ ہی نہیں چلتا تھا جب تک کہ اسکو آگ سے ہیٹ نہ دی جاتی

Ghazi episode 4

Image
#غازی #قسط_نمبر 4   ہمارا ساتھی دروازے کے پاس ہی کھڑا تھا اس نے ایک ایک کر کے ہمیں ہمارے ٹکٹ تھما دئیے اور ہم پانچوں اجنبی بن کر ایک ہی ڈبے میں بیٹھ گئے تقریباً پون گھنٹے بعد گنگا نگر آیا یہ خاصہ بڑا اسٹیشن تھا ہم ایک ایک کر کر اترے اور چاے پوریوں کا ناشتہ کیا اور پھر الگ الگ ڈبے میں بیٹھ گئے ہماری منزل بٹھنڈہ جنکشن تھی جہاں سے ہم نے دہلی کے لیے گاڑی پکڑنی تھی بٹھنڈہ مغربی بھارت کا بہت بڑا جنکشن تھا ٹرین بٹھنڈہ اسٹیشن پر پہنچی تو ہم ایک ایک کر کے باہر آ گئے اب ہم بارڈر سے خا صہ دور آ چکے تھے شہر چھوٹا سا تھا جو بارڈر کراس کرنے کی ٹینشن تھی وہ بھی دور ہو چکی تھی ہم نے بازار سے شیونگ سامان اور سگریٹ وغیرہ خریدے وائرلیس سیٹ بھی خاصی پریشانی کا سبب بن رہا تھا ایک ہی ذمہ دار کے پاس سامان اور وائرلیس سیٹ ایک ہی بیگ میں تھا جسکو بیگ کھولتے ہوے خاصی گھبراہٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا لہذا ہم نے ایک بیگ وائرلیس سیٹ کے لیے خریدا اور اس میں سیٹ رکھ کر اسکی ذمہ داری آپسمیں بانٹ لی وہاں کے ایک ہوٹل میں ہم نے کھانا کھایا اور پھر اسٹیشن کیطرف پلٹ آے ویٹنگ روم میں ہم نے شیو بنائی نہاے اور اپ

Ghazi episode 3

Image
غازی قسط نمبر 3 * * اس کے علاوہ بریگیڈیئر اور اس سے اوپر کے رینک کے افسر جو رائٹنگ پیڈ یوز کرتے ہیں وہ اگلا صفحہ پھاڑ کر پھینک دیتے ہیں تاکہ لکھتے وقت پینسل کے دباؤ پڑھنے سے جو تحریر دوسرے صفحے پر منتقل ہو جاتی ہے وہ کسی کے ہاتھ نہ لگے عموماً یہ افسر اس صفحہ کے دو یا تین ٹکڑے کر کے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتے ہیں اور ردی کی وہ ٹوکری ہمارے لیے کسی خزانہ سے کم نہیں ہوتی. میرے ذمے یہ کاربن اور ردی کی ٹوکری میں پھنیکے ہوئے پیپر حاصل کرنا تھے چاہے اس کے لیے کوئی بھی طریقہ یوز کرنا پڑے. اگر کوئی ملازم ایک دفعہ ہاتھ لگ جائے تو پھر اس سے کسی بھی قسم کی خدمات لینا مشکل نہیں ہوتا. کچھ لوگ شاید اس بات کو برا جانیں کہ ناجائز طریقے سے کوئی چیز حاصل کرنا غلط ہے مگر ملکی سلامتی کے لیے ہر طریقہ آزمایا جاتا ہے چاہے وہ جائز ہو یا ناجائز. یہ بات بڑی مضحکہ خیز تھی کہ برطانیہ میں پاکستانی اور بھارتی حساس اداروں کے افراد کی تربیت ایک ہی کلاس میں ہوتی تھی اس لیے دونوں کی تربیت میں کوئی فرق نہیں ہوتا تھا بلکل ایسے ہی جیسے آج کل امریکہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر فوجی مشقیں کرتا ہے اسکا اندرونی م

Ghazi episode 2

Image
*غازی*  2 قسط نمبر کہنے کو تو میں دل کو بہت ڈھارس دیتا تھا مگر دل تھا کہ قابو میں نہیں آ رہا تھا بالآخر 1972 کے دوسرے عشرے میں میں نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا اور ایک ماہ کا نوٹس پیریڈ پورا کر کے میں اپنی فیملی کو اپنے آبائی گاؤں میں چھوڑ کر راولپنڈی آ گیا. اور  افواج پاکستان کے نہایت حساس ترین ادارے میں کسی بھی قسم کے خطرناک کام کے لیے اپنی خدمات پیش کر دیں. ادارے کے حکام پہلے تو حیران ہوے کہ اس مایوسی کے دور میں ایک سویلین اپنے آپ کو اس طرح والنٹیر کر رہا ہے. قریب 20 دن میرے مختلف قسم کے انٹرویو ہوتے رہے. اس دوران انہوں نے اپنے ذرائع سے میرے پورے ماضی کو کھنگال ڈالا. جب وہ پورے طور پر مطمئن ہوگئے تو انہوں نے مجھے درپیش آنے والی مشکلات اور مسائل خطرات اور پکڑے جانے کے بعد دی جانے  والی سزاؤں سے ڈرانا چاہا. وہ چاہتے تھے کہ اس ادارے کے لیے میرا کام کرنا میرا ایک وقتی جنون ہے اس لیے میں بیک آؤٹ ہو جاؤں. لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ میرا یہ جنون وقتی طور پر نہیں بلکہ اپنے قوم و ملک کے لیے کچھ کر گزرنے کا حوصلہ اور قربانی کا جذبہ مجھ میں موجودہے تو پھر مجھے باقاعدہ ادارے م

Ghazi episode 1

Image
*#غازی*                              ⚔️⚔️🔪🦅🦅 *قسط_نمبر 1* کھٹمنڈو ائرپورٹ پر رائل نیپال ائیر لائنز کے جہاز نے ٹھیک چار بجے رن وے کیطرف بڑھنا شروع کیا. میں کھڑکی کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا. اس وقت میں حقیقتاً ڈرا ہوا تھا خوف کی لہریں میرے آر پار ہو رہی تھیں. میری نظریں ائیر پورٹ بلڈنک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک لگی ہوئی تھی. ہر لمہے یہی خیال گزرتا کہ اب پولیس کی جیپ نمودار ہو گی. پائلٹ جہاز کو نیکسی وے پر ہی روک لے گا. اور پولیس مجھے گرفتار کر کے لے جاے گی  اگر چہ ایسے مرحلے مجھ پر پہلے بھی کئی بار گزر چکے تھے لیکن ساڑھے تین سال زندگی اور موت کا کھیل کھیلتے کھیلتے میں ذہنی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا تھا. اور اب تو بات یہاں تک آن پہنچی تھی کہ  آزادی اپنا گھر اپنا وطن اور گھر والے اور دوسری طرف تھرڈ ڈگری ٹارچر کے ساتھ ذلت کے ساتھ موت اور ان دونوں کے بیچ صرف چند منٹوں کا فرق تھا. قسمت نے زندگی کی بازی کھیلتے ہوے مجھے تین اکے دیئے. لیکن ہر بار تو تین اکے نہیں ملتے. اب تو یہ آخری داؤ تھا. اگر بازی الٹی پڑی تو... خوف کی لہر نے مجھے جھٹکا دیا. میں نے آنکھیں

Sultan abdul hameed

Image
خلافت عثمانیہ کے آخری با اختیار خلیفہ سلطان عبدالحمید  خان رحمتہ اللہ نے جب جرمنی کے ساتھ ریلوے لائن کا معاہدہ کیا تھا ، تو ایک شرط یہ بھی رکھی تھی: " جب کاریگر کام کرتے ہوئے مدینہ پاک سے بیس کلو میٹر دور رہ جائیں گے تو اپنے ہتھوڑوں پر کپڑا باندھ لیں گے " ( تاکہ رسول الله ﷺ کے مبارک شہر میں شور کی آوازیں نہ آئیں ) الله الله ، کیسے مودب تھے وہ لوگ۔ خلافت عثمانیہ کے 34ویں خلیفہ عبدالحمید ثانی اپنے وقت کے بہت بڑے شاعر اور عاشق رسولﷺ گزرے ہیں...  آپ کے دورِ خلافت میں استنبول سے مدینہ شریف جانے کے لئے ٹرین سروس شروع کی گئی.... آج بھی وہ ریلوے لائن مدینہ شریف میں بچھی ھوئی ھے۔ اور ترکی ریلوےاسٹیشن کے نام سے مشہور ھے....  اُس زمانے میں ٹرین کا انجن کوئلہ کا ھوا کرتا تھا، مکمل تیاریاں ھونے کے بعد مدینہ شریف میں ترکی اسٹیشن پر سلطان عبدالحمید ثانی کو اوپنگ (افتتاح) کے لیے بلایا گیا تو سلطان نے دیکھا۔  کہ کوئلہ والا انجن بھڑ بھڑ آوازیں نکال رہا ھے۔ تو  سلطان عبدالحمید غضبناک ھوگئے۔ اور کچرا اٹھا کر انجن  کو مارنا شروع کر دیا۔  اور کہا۔  حضورﷺ کے شہر میں

دوکان بند ہے

Image
#دوکان_بند_ھے #قسط_1 ایک میرے جاننے والے ڈاکٹر صاحب ھیں جن کے ھاتھ میں خدا تعالی نے بڑی شفاء دی ھے لوگ ان کے پاس بڑی دور سے جاتے ھیں اپنا علاج کرانے کے لیے ایک دن ھم ان کی دوکان پر گیے تو بڑے اداس تھے ھم نے پوچھا ڈاکٹر صاحب  کیا بات ھے آپ پریشان لگ رھے ھیں..وہ ٹھنڈی سانس لے کر بولے کیا بتایں صاحب بڑا عجیب مسلہ ھو گیا ھے ھمارے ساتھ ..خدا خیر کرے ڈاکٹر صاحب ایسا کیا ھو گیا ھے آپ کے ساتھ میں نے جلدی سے پوچھا...کچھ دن سے ھمارے پاس مریض بہت کم آرھے ھیں جو آتے ھیں پورا علاج نہیں کراتے ایک ھی بار آتے ھیں دوسری بار آتے ھی نہیں ھیں بیماری ختم نہیں ھوتی مگر مریض دوبارہ نہیں آرھا اکثر مریضوں کے پاس میرا نمبر ھے جو کال کر کے بولتے ھیں کہ آپ کا کلینک کیوں بند ھے حالانکہ میں روز کلینک کھولتا ھوں وہ کہتے ھیں کہ ھم جب بھی آپ کے کلینک جاتے ھیں بند ملتا ھے کچھ مریضوں نے فون کیا کہ ھم ابھی اپ کے کلینک گیے تھے وہ بندھ ھے جبکہ میں کلینک میں ھی موجود تھا مریضوں کو کلینک بند ملتا ھے یہ کیا معاملہ ھے میں تو حیران ھوں ڈاکٹر صاحب نے پوری کہانی بتای...پھر

role of changaz khan

Image
چنگیز خان کا نام دہشت کی علامت سمجھا جاتا ہے جیسے ہی ہم یہ نام سنتے ہیں تو ہم عالم تصورات میں اپنے آپ کو ایک ایسی جگہ پاتے ہیں  جہاں ہر طرف خون ہی خون ہے, کھوپڑیوں کے مینار تعمیر ہیں ,ہر طرف چیخ و پکار ہے, کہیں سے مظلوم دوشیزاؤں کی سسکیاں سننے میں آتی ہیں  ,کہیں سے معصوم بچوں کے بلکنے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں ,   کہیں ہم کڑیل جوانوان کے سر نیزوں پر لگے ہوئے دیکھتے ہیں,  تو کہیں عالیشان  محلات  کے نذر آتش ہونے کی تصویریں ابھر کر ہمارے سامنے آتی ہیں  الغرض ہم اپنے آپ کو  ایک ایسے جہان  میں پاتے ہیں جہاں ہر طرف دہشت ہی دہشت ہے  . ایسا کیوں ہے ؟ آخر اس کی وجہ کیا ہے ؟  اس کی ایک  وجہ چنگیز خان کے وضع کردہ قوانین بھی ہیں.   چنگیز خان نے جو قوانین وضع کیے ان کو  "السیاسیا "کہا جاتا تھا . انہی  کے ذریعہ منگول  فیصلے کیا کرتے تھے  یہ کتاب موٹے خط کی دو  جلدوں پر  مشتمل تھی  جسے دو اونٹوں پر لادا جاتا تھا   .  الجوینی نے  کچھ قوانین جو السیاسیا میں بیان ہوئے ہیں ان کا ذکر کیا ہے   جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں :  1 . جس نے حیوان کو ذبح کیا اسے بھی اسی طرح ذبح کیا جائے گا  بل

Dil chasp arbi hakayat

‏دلچسپ عربی حکایت کہتے ہیں ایک بدو کسی شہری بابو کا مہمان ہوا میزبان نے ایک مرغی ذبح کی جب دسترخوان بچھ گیا تو سب آموجود ہوئے میزبان کے گھر میں کل چھ افراد موجود تھے دو میاں بیوی دو ان کے بیٹے اور دو بیٹیاں میزبان نے بدو کا مذاق اڑانے کا فیصلہ کرلیا‏ میزبان آپ ہمارے مہمان ہیں کھانا آپ تقسیم کریں بدو مجھے اس کا کوئی تجربہ نہیں لیکن اگر آپ کا اصرارہے تو کوئی بات نہیں لائیے میں ہی تقسیم کر دیتا ہوں بدو نے یہ کہہ کر مرغی اپنے سامنے رکھی اس کا سرکاٹا اور میزبان کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا آپ گھر کے سربراہ ہیں لہذا مرغی کا ‏سر ایک سربراہ کو ہی زیب دیتا ہے اس کے بعد مرغی کا پچھلا حصہ کاٹا اور کہا "یہ گھر کی بیگم کے لیے" پھر مرغی کے دونوں بازو کاٹے اور کہا بیٹے اپنے باپ کے بازو ہوتے ہیں پس بازوبیٹوں کے لیے بدو نے بیٹیوں کی طرف دیکھا اور کہا بیٹیاں کسی بھی خاندان کے وقار کی بنیاد ہوتی ہیں ‏اورسارے خاندان کی عزت ان کے وقار پر کھڑی ہوتی ہے یہ کہہ کر مرغی کے دونوں پاؤں کاٹے اور میزبان کی بیٹیوں کو دے دیے پھر مسکراکر کہنے لگا ”جو باقی بچ گیا ہے وہ مہمان کے ل

Pakistan stock exchange today news

Image
کے پی کے سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی گارڈ افتخار واحد  نے سب سے پہلے دہشت گردوں کو مین گیٹ پر روک دیا سینے پر گولی کھاکر شہید ہو گیا اور باقیوں کو الرٹ کر دیا۔ پھر سندھ کے ایک  بیٹے کانسٹیبل خلیل نے ایک کو سر پر گولی مار کر گرایا ، پھر چھپ کر دوسرے کو بھی سر پر نشانہ لگا کر جہنم رسید کر دیا۔ باقی دو کو سندھ کے دوسرے بیٹے محمد رفیق نے تاک تاک کے کتوں کی طرح مار گرایا۔ اس ملک کے تین بیٹوں نے صرف 8 منٹ میں دہشت گرد کتوں کا صفایا کر دیا۔ غضب کی بات یہ کہ اس اچانک حملے اور افراتفری کے موقع پر یہ پھرتی اور یہ تیزی ناقابل یقین تھی۔ جدید اسلحے سے مسلح حرکت کرتے ہوئے دہشت گرد ، مکمل تیاری اور خفاظتی اقدامات کے ساتھ ، ان کو سر پر نشانہ باندھ کر گرانا بھی ایک ہنر ہے۔ اس سے بڑی کمال کی بات یہ کہ اس واقعے سے اسٹاک مارکیٹ کا کاروبار بالکل نہیں رکا۔  آخری خبریں آنے تک اسٹاک مارکیٹ میں اس واقعے کے بعد 100 انڈیکس میں 242 پوائنٹس  کا اضافہ ہوا۔ نہ سیگورٹی گارڈ گھبرایا، نہ پولیس سپاہی گھبرائے اور نہ ہی اسٹاک ایکسچینج میں کام کرنے والا ملازم یا کاروباری گھبرایا۔ ایسا منظر ، ایسی بہادری  صرف پاکس

Ehsas emergency program

Image
*احساس کیش ایمرجنسی* پروگرام کے بعد وفاقی حکومت کا ایک اور اھم قدم غریب و نادار پریشان خاندانوں تک راشن پہچانے کے لئے آج سے احساس پروگرام کے زریعے راشن حاصل کرنے کی درخواست وصول کی جائیں گی۔ یہ درخواست نیچے دیئے گے لنک کے ذریے جمع کروائی جاسکتی ہیں https://rashan.pass.gov.pk/wfbeneficiary.aspx تمام حضرات جو سمارٹ فون چلانا جانتے ہوں اس لنک کے ذرئیے لوگوں کو فارم بھرنے میں مدد کریں اور اس کار خیر میں اپنا حصّہ ملایں- اگر آپ کو درخواست جمع کرانے کے بعد چار دن تک راشن موصول نہیں ہوتا تو آپ 4471 پر (ایس ایم ایس) کر کے مطلع کر سکتے ہیں-